Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چہرے پر کاسمیٹک فلر انجیکشن لگوانے والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی

ماہرین صحت  نے چہرے پر کاسمیٹک فلر انجیکشن لگوانے والے افراد کو خطرناک پیچیدگیوں سے آگاہ کردیا

چہرے پر کاسمیٹک فلر انجیکشن لگوانے والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی ، تازہ تحقیق میں نئی پیچیدگیاں سامنے آگئیں۔

ماہرین صحت  نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا۔ چہرے پر کاسمیٹک فلر انجیکشن لگوانے والے افراد کو خطرناک پیچیدگیوں کے بارے میں جاننا ضروری ہے ۔

اس قسم کے انجیکشن لینے والوں کی خون کی نالیوں کا بند ہونے کاخطرہ بھی موجود ہے۔ یہ جلد کی خرابی یا شدید صورت میں اندھے پن کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

برازیلین یونیورسٹی آف ساؤ پالوکے ماہرین نے 100 فلر انجیکشن کے کیسز کا الٹراساؤنڈ کے ذریعے مطالعہ کیا۔

اس نئی تحقیق میں چہرے پر کاسمیٹک فلر انجیکشن لگوانے کے نتیجے میں مختلف  پیچیدگیاں سامنے آگئیں ۔جن میں جلد کا نقصان، اندھا پن اور اسٹروک شامل ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق فلرز دینے سے پہلے الٹراساؤنڈ کے ذریعے خون کی نالیوں کی شناخت ضروری ہے۔

پیچیدگی کی صورت میں الٹراساؤنڈ کی مدد سے صحیح مقام پر علاج کیا جا سکتا ہے۔ غیر ہدایت شدہ انجیکشنز کی بجائے الٹراساؤنڈ سے رہنمائی حاصل کرنے پر کم دوائی استعمال کر کے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔