Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رقص کرنا یا دیکھنا دماغ کو فعال و صحت مند رکھنے کیلئے مفید عمل قرار

تحقیق کے لئے 14 رقاص خواتین و حضرات کو 5 گھنٹوں تک ہپ ہاپ، بریک ڈانس، اسٹریٹ جاز اور بیلےرقص کی ویڈیوز دکھائی گئیں

رقص کرنا یا دیکھنا دماغ  کو فعال و صحت مند رکھنے کیلئے مفید عمل قرار دیدیا گیا ۔ یہ حیران کن انکشاف جاپانی ماہرین کی نئی تحقیق  میں کیاگیاہے ۔

تحقیق کے مطابق رقص دیکھنا نہ صرف تفریح فراہم کرتا ہے بلکہ جذباتی عمل اور پہچان کو بھی بہتر بناتا ہے۔

اس تحقیق کے لئے 14 رقاص خواتین وہ حضرات کو رضاکانہ طور پر شامل کیاگیا۔ جس میں 7 نئے رقاص اور 7 تجربہ کارتھے۔

تحقیق میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ رقص دیکھنے یا رقص کرنے سے انسانی دماغ کس طرح ردِعمل دیتا ہے۔

اس تحقیق میں شامل رقاص خواتین و حضرات کے دماغ کے  اسکین کیے گئے۔ انہیں 5 گھنٹے سے زائد رقص کی مختلف  ویڈیوز دکھائی گئیں۔

ان ویڈیوز میں 30 سے زائد ڈانسرز شامل تھے، جو 10 مختلف اسٹائل کے  رقص کررہے تھے۔

ہپ ہاپ، بریک ڈانس، اسٹریٹ جاز اور بیلےرقص کی ویڈیوز دکھائی گئیں۔ ساتھ ہی اس عمل میں  مختلف اقسام کی 60 موسیقی بھی  شامل کی گئیں۔


تحقیق میں مصنوعی ذہانت کا بھی سہارا لیاگیا۔ جس کے بعد یہ نچوڑ سامنے آیا کہ رقص  دیکھتے وقت دماغ جذباتی اشاروں اور موسیقی کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرتا ہے۔

لمبے عرصے تک رقص کی تربیت انسان کے دماغ کی ساخت میں مثبت تبدیلی پیدا کر سکتی ہے۔