امریکا میں بچوں کو ہیپاپائٹس بی ویکسین لگانے کی 30 سالہ پالیسی ختم کردی گئی ۔ یہ اقدام امریکی ویکسین ایڈوائزرز کی جانب سے لیاگیاہے۔
طبی ماہرین اس اقدام پر تشویش کا اظہار کیاہے۔ امریکی وزیرِ صحت رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کے مطابق یہ ایک بڑا فیصلہ ہے۔
اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے ۔ امریکی صحت عامہ کے دہائیوں پر محیط فائدے ختم ہو سکتے ہیں۔
نئی سفارشات کے مطابق پیدائش کے فوراً بعد ویکسین صرف اُن بچوں کو لگائی جائے گی جن کی ماؤں کا ہیپاٹائٹس بی ٹیسٹ مثبت ہو یا جن کی میٹرنل اسٹیٹس معلوم نہ ہو۔
1991 سے چلنے والی یونیورسل ویکسینیشن پالیسی اب ختم کر دی گئی ہے۔امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن سمیت کئی طبی اداروں اور ماہرین نے اس فیصلے کی مذمت کی ہے ۔
ماہرین نے کہا کہ ویکسین کی رسائی میں رکاوٹیں پیدا ہوں گی اور یہ دہائیوں کے سائنسی ثبوتوں کے منافی ہے۔
Today, the Advisory Committee on Immunization Practices (ACIP) voted in favor of removing the universal hepatitis B vaccine recommendation for infants under 2 months old. pic.twitter.com/xWGH4EQ7go
— CDC (@CDCgov) December 5, 2025



















