Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دانتوں کی صحت کیلیے صرف برش کرنا کافی نہیں ، وقت بھی اہم ہے، ماہرین

اگر صحیح وقت پر دانت برش نہ کیے جائیں تو یہ بیکٹیریا کھانے کے ساتھ مل کر تیزابیت پیدا کر سکتے ہیں

دانتوں کی صحت کے لیے صرف برش کرنا کافی نہیں ۔ یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ برش کرنے کا صحیح وقت کب ہے۔

دانتوں کے ماہر ڈاکٹر مشل یورگینسن کے مطابق ناشتہ سے پہلے دانتوں کو برش کرنا زیادہ فائدہ مند ہے۔

ان کے مطابق صبح کے وقت منہ میں موجود بیکٹیریا کی تعداد میں اضافہ ہو چکا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر اسے صحیح وقت پر صاف نہ کیا جائے تو یہ بیکٹیریا کھانے کے ساتھ مل کر تیزابیت پیدا کر سکتے ہیں جو دانتوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

ناشتہ سے پہلے یا بعد؟

اگر آپ کے ذہن میں یہ سوال ہو کہ دانت کب صاف کریں، تو جواب یہ ہے کہ ناشتہ سے پہلے برش کرنا دانتوں کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔

ڈاکٹر مشل یورگینسن نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں اس پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ناشتہ سے پہلے برش کرنے سے منہ میں موجود بیکٹیریا کا خاتمہ ہوتا ہے اور دانتوں کی صحت میں اضافہ ہوتا ہے۔

 اگر ناشتہ کے بعد برش کیا جائے تو تیزابیت کے باعث دانتوں کا اینامل کمزور ہو سکتا ہے۔

دانتوں کی حفاظت کے لیے صحیح طریقہ

دانتوں کی مضبوطی اور صحت کے لیے برش کرنے کا صحیح وقت جاننا ضروری ہے۔

ڈاکٹر مشل یورگینسن نے وضاحت کی کہ رات بھر میں بیکٹیریا کی افزائش بڑھ جاتی ہے اور اگر ناشتہ کرنے سے پہلے دانت صاف نہ کیے جائیں تو کھانے کے ساتھ مل کر یہ بیکٹیریا تیزابیت پیدا کرتے ہیں۔

یہ تیزابیت دانتوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے، اور اسی وجہ سے ناشتہ سے پہلے برش کرنا زیادہ بہتر ہے۔

ہائیڈروکسی ایپیٹائٹ ٹوتھ پیسٹ کا کردار

دانتوں کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹر مشل یورگینسن نے یہ بھی بتایا کہ ہائیڈروکسی ایپیٹائٹ ٹوتھ پیسٹ دانتوں کی قدرتی ریمینرلائزیشن کے لیے ضروری معدنیات فراہم کرتا ہے۔

یہ وہ بنیادی جز ہے جس سے دانتوں کا اینامل بنتا ہے اور اس کے استعمال سے دانتوں کی قدرتی مضبوطی میں اضافہ ہوتا ہے۔

ان کاکہناہے کہ ناشتہ سے پہلے دانتوں کو برش کرنے سے یہ معدنیات منہ میں مناسب وقت تک موجود رہتی ہیں، جس سے دانتوں کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

دانتوں کی صفائی میں وقفے کی اہمیت

اگر آپ ناشتہ کے فوراً بعد برش کرنا چاہتے ہیں، تو ڈاکٹر مشل یورگینسن نے کم از کم 30 منٹ کا وقفہ رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

خاص طور پر جب ناشتے میں تیزابی مشروبات شامل ہوں جیسے اورنج جوس یا کافی، تو یہ وقفہ دانتوں کو تیزابیت سے بحال ہونے کا وقت فراہم کرتا ہے۔

اس کے بعد برش کرنے سے دانتوں پر کم سے کم نقصان ہوتا ہے۔