Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی

صوبے میں جنوری 2025 میں 14 اور اکتوبر 2025 میں 12 مثبت نمونے پائے گئے تھے

پنجاب کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی  پائی  گئی  ہے ۔ پنجاب میں گزشتہ ماہ ہی ماحولیانی نمونے حاصل کیے گئے تھے۔

انچارج انسدادِ پولیو پروگرام پنجاب کے مطابق صوبے میں جنوری میں 14 اوراکتوبر میں 12 مثبت نمونے پائے گئے تھے۔جو اب صرف 4 رہ گئے ہیں۔

ان کاکہناتھاکہ 2 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز 1.7 کروڑ بچوں کو ویکسین پلائیں گے۔ واضح رہے کہ نئی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز پیر 15 دسمبر سے ہو رہا ہے۔