ملازمین کوصبح 10 بجے دفترآنے پرمجبور کرنا ذہنی صحت کیلئے تقصاندہ قرار دے دیاگیا۔ یہ نئی تحقیق برطانوی ماہرین کی جانب سے سامنے آئی ہے ۔
یہ بات برطانوی ماہرِ نیند ڈاکٹر پال کیلی نے کہی ۔ ان کے مطابق بالغ افراد کو صبح 10 بجے سے پہلے دفتر آنے پر مجبور کرنا جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے شدید نقصان دہ ہے۔
ڈاکٹرکیلی آکسفورڈ یونیورسٹی کے سلیپ اینڈ سرکیڈین نیوروسائنس انسٹیٹیوٹ سے وابستہ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قبل از وقت کام شروع کرنے سے نیند کی کمی پیدا ہوتی ہے۔
ان کاکہناہے کہ اس طرح روٹین جسم میں تھکاوٹ، دباؤ اور کارکردگی میں کمی کا باعث بنتی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ دفاتر اورتعلیمی اداروں کے اوقاتِ آغاز کو بالغ افراد کی حیاتیاتی گھڑی کے مطابق ترتیب دینا چاہیے۔
اس مشورے کی وجہ انہوں نے یہ بتائی کہ جگر اور دل کے اپنے نظام ہوتے ہیں جو فوری طور پر تبدیل نہیں کیے جا سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیند کی کمی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کا اثر جسمانی، جذباتی اور تعلیمی و پیشہ ورانہ کارکردگی پر پڑتا ہے۔
مزید برآں،ماہرین نے اسکولوں اور جامعات میں قبل از وقت آغاز ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ تاکہ نئی نسل کی زندگی کے معیار میں بہتری آئے اور طلبہ کی نیند پوری ہو سکے۔




















