Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سردیوں میں ابلے ہوئے انڈے اور ہماری صحت ، ماہرین کیا مشورہ دیتے ہیں ؟

انڈوں میں ممنوعہ اینٹی بائیوٹک مادہ نائٹروفیوران موجود ہو سکتا ہے, جانچ کس طرح کی جائے، ماہرین نے بتادیا

سردیوں میں ابلے ہوئے انڈے اور بیماریاں، غذا کسی استعمال کی جائے؟ ماہرین اس حوالے اپنی رائے سے آگاہ کردیا۔

طبی ماہرین کے مطابق انڈوں میں ممنوعہ اینٹی بائیوٹک مادہ نائٹروفیوران موجود ہو سکتا ہے۔ اس مادے کے طویل عرصے تک استعمال سے صحت کے متعدد مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

اسی لیے انڈوں کی تازگی اور معیار جانچنا اہم ہے۔ انڈے بظاہر تازہ اور خراب دونوں حالتوں میں باہر سے ایک جیسے دکھائی دیتے ہیں۔

اس لیے استعمال کرنے سے قبل ان کی جانچ بہت ضروری ہے۔ غذائیت سے بھرپور اور روزمرہ خوراک کا اہم حصہ انڈے خراب یا آلودہ ہونے کی صورت میں نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔

انڈوں کی حفاظت اور تازگی جانچنے کے 7 آسان گھریلو طریقے

ایک برتن میں ٹھنڈا پانی بھریں اور انڈا اس میں ڈال دیں۔ انڈا نیچے جا کر سیدھا بیٹھ جائے تو بالکل تازہ ہے۔

اگر برتن کے پیندے میں نیچے جا کر کھڑا ہو جائے تو پرانا مگر استعمال کے قابل ہے۔ اگر تیرنے لگے تو خراب ہے۔

لہٰذا فوراً ضائع کر دیں۔سونگھ کر دیکھنے، چھلکے کا معائنہ، ہلا کر آواز سننے سے انڈوں کی جانچ کی جاسکتی ہے۔

ایکسپائری ڈیٹ چیک کی جائے 

علاوہ ازیں کچھ انڈے فارم ہاؤسز سے مارکیٹ میں لائے جاتے ہیں، ان پر اسٹامپ اور تاریخ موجود ہوتی ہے۔اگر آپ پرچون کے بجائے سپر مارکیٹ سے انڈے خرید رہے ہیں تو انڈوں کے ڈبے پر درج میعاد ختم ہونے کی تاریخ ضرور دیکھیں۔

 انڈے فریج میں محفوظ رکھیں۔ اندھیرے کمرے میں موبائل کی روشنی انڈے پر رکھیں۔ تازہ انڈے میں لائٹ گزرنے کی گنجائش زیادہ جبکہ پرانے انڈے میں اندرونی حصہ دھندلا نظر آتا ہے۔