Site icon بول نیوز

سال کی آخری پولیو مہم کل سے شروع ہوگی، سیکیورٹی انتظامات مکمل

سال کی آخری پولیو مہم کل سے شروع ہوگی، سیکیورٹی انتظامات بھی مکمل

ملک بھر میں سال کی آخری پولیو مہم کل سے شروع ہوگی ۔ اس سلسلے میں  تمام ترتیاریاں اور سیکیورٹی اقدامات بھی کرلئے گئے ہیں ۔  

سال 2025 کی آخری انسداد پولیو مہم 21 دسمبر تک جاری رہے گی ۔ اس  مہم میں 4 کروڑ 55 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

4 لاکھ سے زائد پولیو فرنٹ لائن ورکرز پورے ملک میں گھر گھر جا کر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں گے۔

شدید ترین موسمی حالات کے باوجود اپنے فرائض انجام دینے والے ورکز کی سیکیورٹی کے اقدامات بھی کرلئے گئے ہیں ۔

ترجمان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق اس سال سب سے زیادہ توجہ جنوبی خیبر پختونخوا اور کراچی پر دی جا رہی ہے۔

Exit mobile version