Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں ایچ تھری این ٹو انفلوئنزا وائرس تیزی سے پھیل گیا ، الرٹ جاری

وائرس کے مریضوں کو کمزوری، تھکن اور سر درد کی شکایت بھی ہو سکتی ہے

کراچی میں ایچ تھری این ٹو انفلوئنزا وائرس تیزی سے پھیل گیا ۔ اس وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز میں اکثر مریضوں کے ٹیسٹ میں وائرس کی تصدیق ہو رہی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق یہ وائرس انفلوئنزا کی ایک قسم ہے جو سانس کے ذریعے ایک شخص سے دوسرے شخص تک منتقل ہوتاہے۔

ایچ تھری این ٹو کی علامات عام فلو جیسی ہوتی ہیں۔جن میں تیز بخار، نزلہ، کھانسی، گلے کا خراب ہونا اور جسم میں شدید درد شامل ہیں۔

وائرس کے مریضوں کو کمزوری، تھکن اور سر درد کی شکایت بھی ہو سکتی ہے۔

تدابیر

فلو سے بچاؤ کے لیے فلو ویکسین  اہمیت  کی حامل ہیں ۔نزلہ اور کھانسی کی حالت میں ماسک کا استعمال لازمی ہونا چاہیے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

ایڈاوئزری

ڈی جی ہیلتھ سندھ نے ایچ تھری این ٹو انفلوئنزا وائرس کے حوالے سے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔

ان کے مطابق اس وائرس کی تصدیق کے لیے لیبارٹری ٹیسٹ ضروری ہیں، تاکہ مزید احتیاطی تدابیر اپنائی جا سکیں۔