Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شراب نوشی اور کینسر: خطرے میں اضافہ کا سائنسی ثبوت

تحقیق کینسر ایپیڈیمیالوجی جیسے معروف طبی جریدے میں شائع ہوئی،مختلف مطالعات کا جائزہ لیا گیا

ایک تازہ ترین سائنسی تحقیق نے شراب نوشی کو کینسر کے بڑھتے ہوئے خطرے کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔ اس تحقیق میں واضح کیا گیا ہے کہ جتنا زیادہ شراب پیا جائے گا، کینسر کا خطرہ بھی اتنا ہی زیادہ ہو گا۔

یہ تحقیق کینسر ایپیڈیمیالوجی جیسے معروف طبی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ جس میں مختلف مطالعات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ شراب کے زیادہ استعمال سے جگر، منہ، چھاتی، حلق اور کئی دوسرے اقسام کے کینسر میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

تحقیق کے دوران حاصل کردہ ڈیٹا میں تقریباً 80 سے 100 کروڑ افراد شامل تھے، جن پر مختلف مطالعات کی گئی۔

اس سلسلے میں فلوریڈا اٹلانٹک یونیورسٹی کی سینئر محقق نے اس بات پر زور دیا کہ شراب نوشی جتنا بڑھتی ہے۔ کینسر کا خطرہ اتنا ہی بڑھ جاتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جو افراد صحت مند طرزِ زندگی اپناتے ہیں۔اپنی شراب نوشی کو محدود رکھتے ہیں ان میں کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

مزید یہ کہ تحقیق میں مردوں اور خواتین میں شراب نوشی کے اثرات میں واضح فرق پایا گیا۔

مردوں میں باقاعدہ یہ کینسر کے خطرے کو بڑھاتی ہے۔ جبکہ خواتین میں کبھی کبھار زیادہ مقدار میں شراب پینا بھی سنگین نتائج کا سبب بن سکتا ہے۔