Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روزانہ 20 منٹ کی چہل قدمی ، جسم اور دماغ کے لیے حیرت انگیز فوائد

یہ سادہ اور کم لاگت سرگرمی دل کی صحت کو بہتر بناتی ہے، ماہرین صحت کی رائے

روزانہ صرف 20 منٹ کی چہل قدمی آپ کے جسم اور دماغ دونوں کے لیے بے شمار فوائد فراہم کر سکتی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق یہ سادہ اور کم لاگت سرگرمی دل کی صحت کو بہتر بناتی ہے۔ توانائی کی سطح بڑھاتی ہے۔ذہنی سکون فراہم کرتی ہے اور مجموعی فٹنس کو فروغ دیتی ہے۔

چہل قدمی ایسی سرگرمی ہے جو آپ کی روزمرہ زندگی میں آسانی سے شامل کی جا سکتی ہے۔ اس کیلیے کسی مہنگی جِم ممبرشپ یا پیچیدہ ورزش کی ضرورت نہیں ہوتی۔

مستقل مزاجی کے ساتھ روزانہ چہل قدمی جسمانی اور ذہنی توازن کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

دل کی صحت اور بلڈ پریشر

تحقیق  کے مطابق روزانہ 20 منٹ کی معتدل رفتار سے چہل قدمی دل کی دھڑکن کو بہتر کرتی ہے۔بلڈ پریشر کو منظم رکھتی ہے اور کولیسٹرول کی سطح پر مثبت اثر ڈالتی ہے۔

یہ سرگرمی دل کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

وزن کے انتظام اور کیلوریز کا خاتمہ

اگرچہ چہل قدمی ایک ہلکی جسمانی سرگرمی ہے، لیکن یہ کیلوریز جلانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ وزن کے انتظام کے لیے یہ ایک انتہائی مفید ورزش ہے۔

جو خاص طور پر ان لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے جو زیادہ ورزش نہیں کر سکتے۔

دماغی فوائد

علاوہ ازیں  جہاں جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے، وہیں دماغی توجہ وکارکردگی کو بھی بہتر بناتی ہے۔ یہ ذہنی سکون اور خوشی کو بڑھاتی ہے۔

جس سے آپ کے دماغ کی کارکردگی بھی بہتر ہوتی ہے اور ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے۔

آسان اور قابلِ عمل عادت

دریں اثنا یہ سادہ عادت صحت مند طرزِ زندگی کے لیے ایک آسان اور قابلِ عمل قدم ثابت ہو سکتی ہے۔

20 منٹ کی چہل قدمی آپ کے جسم کو صحت مند رکھنے کیساتھ دماغی سکون اور توانائی میں اضافہ کرتی ہے۔