Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خواتین مردحضرات سے زیادہ کیوں روتی ہیں؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی

نوجوانی تک لڑکے اور لڑکیاں تقریباً یکساں روتے ہیں

ایک عام خیال ہے کہ خواتین مردوں سے زیادہ روتی ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ مرد اپنے جذبات اور آنسو چھپانے کے ماہر ہوتے ہیں جبکہ خواتین زیادہ جذباتی ہوتی ہیں، اسی لیے ان کی آنکھیں چھلک جاتی ہیں۔

تاہم سائنسی تحقیق کے نتیجے میں اس کی کچھ وضاحت سامنے آئی ہیں۔

بنیادی طور پر مردوں کے آنسوﺅں کی نالی خواتین کے مقابلے میں زیادہ بڑھتی ہے، اس کو آسان الفاظ میں سمجھایا جائے تو وہ یہ ہے کہ مردوں کے آنکھوں میں چھلکنے کے لیے سیال خواتین کے مقابلے میں کم ہوتا ہے، تو جب مردوں کے آنسو بہتے ہیں تو ان کے لیے پلکیں جھپکا کر اس پانی کو روکنا بہت آسان ہوتا ہے۔

اس کے مقابلے میں خواتین کے لیے آنسو بہنے سے روکنا نالی چھوٹی ہونے کی وجہ سے بہت مشکل ہوتا ہے اور وہ فوری طور پر گالوں پر بہنا شروع کردیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آنسوؤں کی کتنی اقسام ہیں؟ اور وہ آپ کی آنکھوں میں کونسے اہم کام انجام دیتےہیں

مگر ماہرین یہ بھی مانتے ہین کہ صرف جسمانی فرق ہی خواتین کو زیادہ رونے پر مجبور نہیں کرتا بلکہ سماجی حالات بھی اس میں کردار ادا کرتے ہیں۔ 

 دوسری جانب ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوجوانی تک لڑکے اور لڑکیاں تقریباً یکساں روتے ہیں، لیکن جیسے ہی ٹیسٹوسٹیرون کی سطح لڑکوں میں بڑھتی ہے، وہ غصے اور پریشانی کا زیادہ سامنا کرتے ہیں۔ دوسری طرف، لڑکیوں میں ہارمون اوسٹراڈیول کی زائد مقدار کی وجہ سے وہ جذباتی طور پر زیادہ ردعمل ظاہر کرتی ہیں، بجائے اس کے کہ وہ غصہ کریں۔ تاہم، عمر کے ساتھ جب ہارمونز کا توازن دونوں جنسوں میں ایک جیسا ہو جاتا ہے، تو رونے کی شرح پھر برابر ہو جاتی ہے۔