Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایسا جادوئی مشروم جو ڈپریشن کے علاج میں مددگار، نئی تحقیق سامنے آگئی

ڈپریشن ایک سنگین ذہنی کیفیت ہے جس میں متاثرہ شخص کو طویل عرصے تک خوشی کا احساس نہیں ہوتا

ایسا جادوئی مشروم جو ڈپریشن کے علاج میں مددگار، نئی تحقیق سامنے آگئی۔ مشروم میں پایا جانے والا خاص مرکب دماغ میں ایسی سرگرمیوں کو کم کرنے میں مددگار  ہو سکتا ہے

یہ تحقیق ڈپریشن کے علاج کے لیے ایک نئی امید پیدا کرتی ہے، کیونکہ عالمی سطح پر کروڑوں افراد اس ذہنی کیفیت کا شکار ہیں۔

ڈپریشن ایک سنگین ذہنی کیفیت ہے جس میں متاثرہ شخص کو طویل عرصے تک خوشی کا احساس نہیں ہوتا۔ وہ اپنی روزمرہ سرگرمیوں میں دلچسپی کھو بیٹھتا ہے۔

ایسے افراد دن کے بیشتر حصے میں مایوسی یا غمگینی محسوس کرتے ہیں۔ اس حالت سے نمٹنے کے لیے اکثر مریضوں کو ٹاک تھراپی  اور اینٹی ڈپریسنٹ ادویات تجویز کی جاتی ہیں۔

تاہم، یہ طریقے ہر مریض کیلیے موثر نہیں، بہت سے افراد طویل مدت تک اس کیفیت میں پھنسے رہتے ہیں۔

ڈپریشن کی وجوہات: ابھی تک وضاحت نہیں ہو سکی

اگرچہ ڈپریشن کی علامات اور اثرات پر تحقیق کی گئی ہے۔  مگر اس بات کی وضاحت ابھی تک نہیں ہو سکی کہ ایسے افراد طویل مدت تک کیوں اس حالت میں پھنسے رہتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس ذہنی کیفیت کے پس پردہ پیچیدہ عوامل ہو سکتے ہیں ۔ جنہیں ابھی تک مکمل طور پر سمجھا نہیں جا سکا۔