مصطفیٰ کمال سہراب گوٹھ پہنچ گئے، بچوں کو پولیوسے بچائو کے قطرے پلائے۔ وفاقی وزیر صحت کا علاقہ مکینوں کی جانب سے زبردست استقبال کیاگیا۔
انہوں نے پولیو سے آگاہی کے حوالے سے علاقہ مکینوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے والدین، علما، اساتذہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے تک انسدادِ پولیو مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی،تاکہ پاکستان کو پولیو فری ملک بنایا جا سکے اور آنے والی نسلوں کو محفوظ مستقبل فراہم کیا جا سکے۔
وفاقی وزیر نے سہراب گوٹھ کے علاقے یوسی 2 میں عوام کو صاف اور محفوظ پینے کا پانی فراہم کرنے کے لیے جدید RO واٹر پلانٹ کا افتتاح بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ صاف پینے کا پانی بنیادی انسانی حق ہے۔

اس موقع پر ایم این اے اقبال محسود ، اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی، متعلقہ حکام اور سہراب گوٹھ کی پختون برادری کے معززین بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر سید مصطفیٰ کمال کی سہراب گوٹھ آمد پر علاقہ مکینوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔





















