Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام وٹامن پھیپھڑوں کو فضائی آلودگی سے بچانے میں مدد گار

وٹامن سی کی بڑی مقدار ہمارے پھیپھڑوں کو فضائی آلودگی کے مضر اثرات سے ایک حد تک تحفظ فراہم کر سکتی ہے

فضائی آلودگی پھیپھڑوں سمیت آپ کی مجموعی صحت کو متاثر کرتی ہے تاہم وٹامن سی کا استعمال اس ضمن میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

وٹامن سی کی بڑی مقدار ہمارے پھیپھڑوں کو فضائی آلودگی کے مضر اثرات سے ایک حد تک تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔

پی ایم 2.5 جو کہ فضائی آلودگی کے ذرّات کی ایک قسم ہے، ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ دمہ اور پھیپھڑوں کے کینسر جیسے مسائل کا سبب بنتے ہیں۔

سڈنی کی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی  کے محققین کی ایک ٹیم نے چوہوں اور انسانی ٹشوز پر وٹامن سی کے اثرات کا جائزہ لیا۔

 تحقیق کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ وٹامن سی  نے فضائی آلودگی کی وجہ سے پھیپھڑوں میں ہونے والے بعض نقصان سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا، خاص طور سیلز کے مائٹوکونڈریا کو تحفظ فراہم کیا، نقصان دہ سوزش کو کم کرنے کے ساتھ اور آکسیڈیٹیو اسٹریس کے اثرات سے بھی  سیلز کو بچایا۔

یہ بھی پڑھیں: لیموں کے علاوہ وٹامن سی کن غذاؤں میں وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے

وٹامن سی ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے، جو مذکورہ تحقیق میں فضائی آلودگی سے بچاؤ کے اثرات کو جانچنے کے لیے استعمال کیا گیا۔

 محققین کے مطابق وٹامن سی کے اینٹی آکسیڈنٹ اثرات پی ایم 2.5 کی قلیل سطح کے اثرات کو کم کرنے میں مؤثر ثابت ہوئے ہیں، جسے ہائی رسک افراد کے لیے تجویز کیا جا سکتا ہے۔

اگرچہ نتائج حوصلہ افزا ہیں، تاہم اس میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ وٹامن سی سے بھر غذائیں انسانی جسم پر بھی اسی طرح اثرانداز ہوتی ہیں جیسے چوہوں اور لیب میں اگائی گئی انسانی ٹشوز پر اثرات دیکھے گئے ہیں۔