Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یہ علامات زیادہ میٹھا کھانے کی جانب اشارہ کرتی ہیں

اگر آپ اضافی شکر یا چینی کے ذریعے بہت زیادہ کیلوریز لیتے ہیں تو ایسی صورت میں بھوک میں اضافہ پہلی علامات ہے

میٹھا کسے پسند نہیں تاہم اس کا زائد استعمال ذیابیطس کا سبب بنتا ہے، جو کئی مراض کی بنیادی وجہ ہے، جب آپ میٹھا زائد مقدار میں کھانا شروع کر دیتے ہیں تو ایسی صورت میں کئی علامات سامنے آتی ہیں، جو یہاں پیش کی جارہی ہے۔ 

بھوک اور وزن میں اضافہ

اگر آپ اضافی شکر یا چینی کے ذریعے بہت زیادہ کیلوریز لیتے ہیں تو ایسی صورت میں بھوک میں اضافہ پہلی علامات ہے جو سامنے آتی ہے، ذائقے کے اعتبار سے یہ بہت لذیذ ہوتی ہیں تاہم ان سے پیٹ نہیں بھرتا۔

پروٹین، فائبر اور صحت مند چکنائی کے بغیر کھانے، جس میں زیادہ تر پروسیسڈ اسنیکس اور میٹھا شامل ہے ، اس سے جسم میں موجودشوگر جلدی ختم  ہوکر اور بھوک کو بڑھاتی ہے، ایک جائزے کے مطابق، چینی یا میٹھے مشروبات کا استعمال بالغوں اور بچوں میں وزن میں اضافے کو فروغ دیتا ہے۔

چڑچڑا پن

اگر آپ مزاج میں، چڑچڑاپن محسوس کر رہے ہیں، تو تناؤ ہی اس کی واحد وجہ نہیں ہو سکتی،  بلکہ یہ اس بات کی علامت بھی ہو سکتی ہے کہ آپ بہت زیادہ میٹھا کھا رہے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق اضافی میٹھا کھانے سے جسم میں سوزش، موڈ خراب اور ڈپریشن کی علامات پیدا ہو سکتی ہیں۔

پروٹین اور چکنائی کے بغیر زیادہ چینی  والی غذائیں  آپ کے بلڈ شوگر کو تیزی سے بڑھاتی ہیں، لیکن جیسے ہی آپ کا جسم ان تمام چیزوں کو پروسس کرنے کے لیے جلدی کرتا ہے، آپ کی توانائی کی سطح گر جاتی ہے، جس سے آپ کو سستی اور چڑچڑاپن محسوس ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میٹھی غذائیں ترک کرنے کے صحت پر اثرات

تھکاوٹ اور کم توانائی

شوگر آسانی سے جذب اور ہضم ہو جاتی ہے، لہذا اگر آپ تھکاوٹ محسوس کر رہے ہیں، تو یہ آپ کی خوراک میں یہ چینی کی مقدار کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔

شوگر ایک بہت ہی تیز توانائی کا ذریعہ ہے، لہذا اس بات سے قطع نظر کہ آپ کتنا بھی کھاتے ہیں، 30 منٹ میں آپ کو پھر سے بھوک اور توانائی میں کمی محسوس ہونے لگتی ہے۔

ہائی بلڈ پریشر

اگر آپ کو ہائی بلڈ پریشر کی تشخیص ہوئی ہے تو اس کی وجہ میٹھی اشیاء بھی ہوسکتی ہے، تحقیق کے مطابق چینی اور میٹھے مشروبات کا استعمال بلڈ پریشر کا بڑھا سکتا ہے۔

گلوکوز کی زیادہ مقدار ہماری خون کی نالیوں کی پرتوں  کو نقصان پہنچا سکتی ہے، جس سے کولیسٹرول جیسے لپڈ کا خون کی نالیوں کی دیواروں سے چپکنا آسان ہو جاتا ہے۔ جب ایسا ہوتا ہے، تو خون کی شریانیں سخت ہو جاتی ہیں۔ جب آپ کے خون کی شریانیں سخت ہو جاتی ہیں تو آپ کا بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے۔

مہاسے اور جھریاں

گلیسیمک کنٹرول جلد کی صحت اور مہاسوں میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، ایک مطالعہ نے تجویز کیا کہ انسولین کی مزاحمت مہاسوں کی نشوونما کو متاثر کر سکتی ہے۔

جھریاں ایک اور علامت ہوسکتی ہیں کہ آپ بہت زیادہ چینی کھا رہے ہیں۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ ایڈوانسڈ گلائی کیشن اینڈ پروڈکٹس، جو کہ اضافی چینی کی مصنوعات ہیں، جلد کی عمر بڑھنے میں مدد دیتی ہے۔