Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سردیوں میں ٹھنڈ اور فلو سے بچنے کے 10 آسان طریقے

سردی کا موسم خوشیوں کے ساتھ کئی چیلنجز بھی لاتا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا کے بہت سے ممالک میں جہاں ان دنوں سردی کا موسم عروج پر ہے وہیں بدلتے موسم میں کئی افراد فلو اور زکام کے باعث طبیعت کی ناسازی سے بھی پریشان رہتے ہیں۔

سردی کا موسم خوشیوں کے ساتھ کئی چیلنجز بھی لاتا ہے، جیسے نزلہ، زکام اور فلو۔ خوش قسمتی سے چند آسان احتیاطی تدابیر اپنانے سے آپ اپنے مدافعتی نظام کو مضبوط بنا کر ان بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

  1.  رنگین پھل اور سبزیاں کھائیں

میٹھے آلو، بٹرنٹ اسکواش، چقندر، آم، نارنگی اور کیوی جیسے پھل و سبزیاں وٹامن اے اور سی سے بھرپور ہوتے ہیں۔

یہ وٹامنز ناک اور پھیپھڑوں کی حفاظتی تہوں کو مضبوط رکھتے ہیں اور مدافعتی نظام کو سہارا دیتے ہیں۔

  1.  لہسن اور پیاز کا استعمال

لہسن اور پیاز میں اینٹی مائیکروبیل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو بیکٹیریل اور وائرل انفیکشن سے بچا سکتی ہیں۔ یہ آنتوں میں مفید بیکٹیریا کی افزائش کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

  1.  وٹامن ڈی حاصل کریں

سردیوں میں سورج کی روشنی کم ہونے کی وجہ سے وٹامن ڈی کی کمی ہوسکتی ہے۔

 سالمن، میکریل، انڈے اور مشروم سے وٹامن ڈی حاصل کریں یا روزانہ 10 مائیکروگرام سپلیمینٹ لیں۔

  1.  جئی اور جو کا استعمال

اوٹس اور جو میں بیٹا گلوکینز پایا جاتا ہے جو مدافعتی نظام کو مضبوط کرتے ہیں اور طویل عرصے تک توانائی فراہم کرتے ہیں۔

  1.  صحت مند چربی شامل کریں

اومیگا 3 فیٹی ایسڈ مدافعتی خلیات کی پیداوار میں مدد دیتا ہے۔ مچھلی، چیا سیڈز، فلیکس سیڈز اور اخروٹ اپنی خوراک میں شامل کریں۔

  1.  آنتوں کی صحت کا خیال رکھیں

دہی، کیفیر، کیمچی اور ساورکراٹ جیسی پروبائیوٹک غذائیں آنتوں میں مفید بیکٹیریا بڑھاتی ہیں، جو مدافعتی دفاع کی پہلی لائن ہے۔

  1.  ہاتھ صاف رکھیں

متعدد بار ہاتھ دھونا اور کی بورڈ، فون یا مشترکہ اشیاء کو صاف رکھنا بیماریوں سے بچاؤ میں مددگار ہے۔ ہاتھ چہرے سے دور رکھیں۔

  1.  متحرک رہیں

ہلکی یا معتدل ورزش سفید خون کے خلیات کی پیداوار بڑھاتی ہے، جو بیماریوں سے بچاتی ہیں۔ روزانہ باہر نکل کر جسمانی سرگرمی کو معمول بنائیں۔

  1.  گرم اور ٹھنڈے شاور

شاور میں پانی کا درجہ حرارت گرم سے ٹھنڈا تبدیل کرنا خون کے سفید خلیات کی پیداوار بڑھاتا ہے اور آپ کو تازگی بھی دیتا ہے۔

  1.  پرسکون نیند

اچھی اور پرسکون نیند مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے۔ ایک آرام دہ اور تاریک بیڈروم اور شام کو مختصر آرام کی عادت اپنائیں۔