Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موسم سرما میں تل کھانے کے ان فائدوں کو بھی جان لیں

موسم سرما پکوانوں میں تل شامل کرنے کے لیے بہترین ہے کیونکہ تل کی گرم تاثیر جسم کو اندر سے گرم رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

تل کی افادیت سے کون واقف نہیں، یہ ننھا سا بیج صحت بخش اجزاء سے بھر پورہوتا ہے اوراپنے اندر حیرت انگیز افادیت رکھتا ہے، تاہم موسم سرما میں اس کا استعمال خاص اہمیت رکھتا ہے۔

موسم سرما پکوانوں میں تل شامل کرنے کے لیے بہترین ہے کیونکہ تل کی گرم تاثیر جسم کو اندر سے گرم رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

موسم سرما میں متعدد انفیکشنز اور موسمی وائرل سے بچاؤ کے لیے گرم تاثیر والی مفید غذاؤں کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے جبکہ غذائیت سے بھر پور تل متعدد غذاؤں سے متبادل سمجھتے جاتے ہیں کیونکہ ان میں پائے جانے والا قدرتی تیل انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہوتا ہے۔

ان بیجوں میں سیسمولین مرکبات موجود ہوتے ہیں جو اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کے لیے مشہور ہیں۔

موسم سرما میں تل کا استعمال جسم کو گرم رکھنے، توانائی فراہم کرنے، اور نزلہ و زکام سے بچانے کے لیے بہترین ہے، کیونکہ اس میں (وٹامن بی 1، تھامین، نیاسین، فولک ایسڈ، پائریڈوکسین اور رائبوفلاوین)، اومیگا 3، کاربوہائیڈریٹس، کیلشیم ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں کاپر، زنک، میگنیشیم، سیلینیم، غذائی فائبر اوراینٹی آکسیڈنٹس جیسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں، جو ہڈیوں، دل، جلد اور بالوں کی صحت کے لیے مفید ہیں، خاص طور تل کو گڑ کے ساتھ لڈو یا چکّی بنا کر کھایا جائے تو اس کی افادیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسم سرما میں گڑ اور باجرے کی روٹی کھانے کے فوائد بھی جان لیں

تل فائبر کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جو  خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے، خون میں شکر کی سطح توازن میں رکھنے، سوزش کو کم کرنے، ہڈیوں کی صحت مند رکھنے کے ساتھ خون کے خلیات کی تشکیل میں بھی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپورتل عمر رسیدگی کی ابتدائی علامات کو روکنے میں مدد فراہم کرتے ہیں، اس میں موجود تیل جلد کو زیادہ نرم اور ملائم بناتا ہے اگر آپ کو سوزش کی وجہ سے جلد پر تکلیف دہ دانے اور سرخی آجاتی ہے تو ان کے علاج میں تل مدد کرسکتے ہیں۔

دانتوں کے پلاک کو ہٹانے کے لئے تل کے تیل کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے اور اس کی صحت کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے۔ موسم سرما اکثر ہڈیوں اور جوڑوں سے متعلق پریشانیوں کو ساتھ لاتا ہے۔ تل کیلشیم کے مسائل سے لڑنے اور سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

موسم سرما آنتوں سے متعلق کئی مسائل جنم لینے لگتے ہیں، اس موسم میں بدہضمی اور تیزابیت بڑھ جاتی ہے اس میں موجود تیل اور ریشہ قبض دور کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے، تل غیر سیرشدہ فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہوتے ہیں جوآنتوں کو چکنا کرنے میں مدد کرتے ہیں اور آنتوں کی نقل و حرکت کو آسان بناتا ہے۔

آسٹیوپوروسس ایک ایسی حالت ہے جو نازک ہڈیوں کا سبب بنتی ہے، اور ہڈیوں کو ٹوٹنے کے خطرے کو مزید بڑھادیتی ہے۔ 35 سال کی عمر کے بعد ہڈیوں کی کمیت کم ہونا شروع ہو جاتی ہے اور یہ نقصان سن رسیدگی کے دوران یا اس کے بعد خواتین میں زیادہ ہوتا ہے اس لیے مضبوط ہڈیوں کے لیے کالے تل کا استعمال ضروری ہے۔ تل زنک اور کیلشیم سے بھرپور ہوتے ہیں۔