Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک بھر کے 46 مقامات کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

2025  کے اب تک 611 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو کی تصدیق ہوچکی ہے

ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کیے گئے 46 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ذرائع ایمرجنسی آپریشن سینٹر تمام ماحولیاتی نمونے نومبر 2025 کے دوران حاصل کیے گئے تھے، 2025  کے اب تک 611 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو کی تصدیق ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی

ذرائع نے بتایا کہ ماحولیاتی نمونے سندھ، خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع سے لیے گئے تھے، جبکہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور، پشاور، بنوں اور کوئٹہ کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

حکام محکمہ صحت پولیو سے بچاو کیلیے انسداد پولیو مہم اور ویکسی نیشن مزید تیز کی جا رہی ہے۔