Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں سگ گزیدگی کے واقعات میں ہوشربا اضافہ، ڈاکٹروں نے خبردار کردیا

عدالتی حکام کے باوجود کے ایم سی کتا مہم شروع کرنے میں ناکام رہی ہے

کراچی میں آوارہ کتوں کی بہتات، معصوم بچے و شہری آوارہ کتوں کی وحشت کا شکار بننے لگے۔

عدالتی حکام کے باوجود کے ایم سی کتا مہم شروع کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ کراچی میں 10 روز میں آوارہ کتوں نے 2 ہزار سے زائد لوگوں کو کاٹ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے قریب زیارت حسن شاہ جزیرے کو ایکو ٹورازم حب بنانے کا اعلان

یکم جنوری تا 10 جنوری کراچی میں سگ گزیدگی کے 2 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ کتوں کا شکار بننے والوں میں بچے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

انڈس اسپتال میں 600، سول اسپتال میں 496 سے گزیدگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جناح اسپتال میں 400،  قطر اسپتال میں 202، اور لیاقت آباد اسپتال میں بھی 128 نئے ڈاک بائٹ کے کیسز رپورٹ کیے گئے۔

ڈاکٹر عرفان صدیقی اس حوالے سے کہنا ہے کہ سال کے آغاز میں ہی ڈاگ بائٹ کیسز میں ہوشربا اضافہ ہورہا ہے، کتا مار مہم شروع کی جائے نہیں تو اسپتالوں دباؤ بڑھنے لگے گا۔