پاکستان اور قطر کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے تحت کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کو قطر کے میڈیکل لائسنسنگ نظام میں اعلیٰ درجے کی شناخت حاصل ہو گئی ہے۔
اس فیصلے کے بعد پاکستانی ڈاکٹروں کی میڈیکل لائسنسنگ کیٹیگری اپ گریڈ ہو گئی اور CPSP فیلوشپس کو قطر میں ترجیحی طبی اہلیت کا درجہ دے دیا گیا ہے۔
نئے فیصلے کے مطابق پاکستانی ڈاکٹروں کو پرومیٹرک امتحان سے استثنا حاصل ہو گیا ہے جبکہ CPSP کی پہلی اور دوسری فیلوشپس مختلف اسپیشلٹیز کے لیے قطر میں منظور کر لی گئی ہیں۔
اس سے پاکستانی ڈاکٹروں کے لیے قطر میں روزگار کے مواقع میں اضافہ متوقع ہے اور دونوں ممالک کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ ملنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔



















