وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی پنجاب ہی نہیں بلکہ پورےملک کی خدمت کیلئے بنایاگیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور میں پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی اورحفظانِ صحت کے معیار کو یقینی بنانےکے لیے اتھارٹی کاقیام اہم اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کامنصوبہ قوم کی بہت بڑی خدمت ہے، ادارے کے قیام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کردار قابل ستائش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عارف حبیب کنسورشیم کی محنت سے پی آئی اے کی عظمت دوبارہ بحال ہوگی، وزیراعظم
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خوراک، زرعی مصنوعات اورادویات کی شفاف نگرانی کے لیے ادارےکا قیام وقت کی ضرورت ہے، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ادارےکےقیام کے لیے مریم نواز کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی خطےمیں سینٹرآف ایکسی لینس بنے گی۔
صوبے میں اقدامات پر شہباز شریف نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی پنجاب ہی نہیں بلکہ پورےملک کی خدمت کے لیے بنایاگیا، شفافیت کویقینی بنانےکے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہماراعزم ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ جرائم کے خلاف ناقابل تردید ثبوت فراہم کرنےکیلئےفرانزک لیب کاجال بچھایا، فوڈ سیکیورٹی،غذائیت کی فراہمی اورملاوٹ کےخاتمےمیں اتھارٹی کلیدی کرداراداکرےگی سائنسدانوں اور ماہرین کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔




















