Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسٹرابیری کھائیں، مگر ان احیتاط کے ساتھ

اسٹرابیری کا شمار ان پھلوں یا سبزیوں میں ہوتا ہے جن کے بیج ان کی بیرونی سطح پر ہوتے ہیں

موسم بہارجہاں اپنے ساتھ پھول اور سبزہ ساتھ لاتا ہے وہی کچھ مزیدار پھلوں کی سوغات بھی چلی آتی ہے ان ہی میں اسٹرابیری بھی شامل ہے۔

 گلاب کے نسل سے تعلق رکھنے والی اسٹرابیری کسے پسند نہیں اس کا کھٹا میٹھا ذائقہ نہ صرف بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہیں بلکہ یہ انتہائی صحت بخش بھی ہے۔

ایک طبی تحقیق کے مطابق اسٹرابیری کا روزانہ استعمال انسان کی قوت مدافعت کو بڑھانے اور صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

موسم بہار کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس کا شیک بنائیں، یا اسمودی، جیلی بنائیں یا کسٹرڈ میں ملائیں غرض کے یہ ورسٹائل بیری ہر ڈش کا مزہ دوبالا کر دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹرابیری نہ تو پھل ہے اور نہ ہی بیری تو پھر کیا ہے؟

تاہم اس مزید پھل کو غذا میں  شامل کرنے سے قبل چند احتیاط نہایت ضروری ہیں۔

 اسٹرابیری کا شمار ان پھلوں یا سبزیوں میں ہوتا ہے جن کے بیج ان کی بیرونی سطح پر ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس پر بہت جلد فنگس لگا جاتی ہے اور اسے اس خرابی کے محفوظ رکھنے کے لیے مختلف اسپرے کیے جاتے ہیں جو اس کی اوپری سطح سے اندر تک سرایت کر جاتے ہیں یوں ایک صحت بخش غذا مضر صحت بن جاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹرا بیری کو کھانے سے قبل  10 سے 15 منٹ تک بیکنگ سوڈا یا سرکے ملے پانی میں بھگو کر اچھی طرح دھونا چاہیے۔

بہت زیادہ چمکدار، جسامت میں بڑی اور عجیب سی دکھائی دینے والی اسٹرابیری خریدنے سے گریز کریں کیونکہ ان میں کیمیکل زیادہ ہو سکتے ہیں۔

دھونے کا صحیح طریقہ

اسٹرابیری کو صرف پانی سے دھونا کافی نہیں ہے بلکہ اسے دھونے کے لیے ایک خاص طریقہ درکار ہے اس مقصد کے لیے ایک لیٹر پانی میں ایک چمچ بیکنگ یا میٹھا سوڈا ڈال کر اچھی ہلائیں اور اس میں اسٹرابیری کو 10 سے 15 منٹ بھگوئیں پھر صاف پانی سے دھولیں۔

 جبکہ دوسرے طریقے میں ایک پیالے میں تین حصے پانی اور ایک حصہ سفید سرکہ ملا کراچھی طرح ہلائیں پھر اس میں بھی اسٹرابیری کو 10 منٹ تک بھگوئیں پھر ٹھنڈے صاف پانی سے دھو لیں اور خشک کر استعمال کریں۔

یہ احتیاطی تدابیر کیڑے مار ادویات کے زہریلے اثرات سے بچنے میں مدد دیتی ہیں۔