ماہرین کا کہنا ہے کہ بالغ افراد کو 30 سال کی عمر سے پہلے ہی کولیسٹرول کم کرنے والی ادویات شروع کردینی چاہیے۔
امریکی کالج آف کارڈیالوجی اور امریکی ہارٹ ایسوسی ایشن نے، دیگر نو طبی تنظیموں کے ساتھ مل کر زور دیا ہے کہ ہائی کولیسٹرول کا علاج جلد شروع کرنا، 30 سال کی عمر سے پہلے کولیسٹرول کا علاج شروع کرنا کسی بھی شخص کے زندگی بھر کے دل کے امراض کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کر سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق، اگر کسی بالغ فرد کا LDL کولیسٹرول 160 ملی گرام فی ڈیسی لیٹر یا اس سے زیادہ ہو، یا اس کے خاندان میں پہلے سے ہارٹ بیماری کا خطرہ ہو، یا 30 سال میں دل کی بیماری کا خطرہ زیادہ ہو، تو اس کے لیے اسٹاٹن ادویات کے استعمال کی سفارش کی جاتی ہے۔
ڈاکٹر جینیفر ہیتھ نے بتایا کہ پہلے 10 سالہ خطرے کی بنیاد پر فیصلہ کیا جاتا تھا، لیکن اب 30 سالہ خطرے کے تخمینے کو مدنظر رکھا جا رہا ہے، جس سے کم عمر افراد کو اسٹاٹن تھراپی کا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
اسٹاٹن ادویات LDL کولیسٹرول کو کم کر کے شریانوں میں جمع ہونے والے چکنائی کے ذرات کو کم کرتی ہیں۔
نئی تحقیق یہ بھی کہتی ہے کہ 30 سے 79 سال کی عمر کے افراد کے لیے، جو اسٹاٹن شروع کر چکے ہیں، LDL کو خون میں 100 ملی گرام فی ڈیسی لیٹر سے کم کرنا چاہیے، اور زیادہ خطرے والے افراد کے لیے یہ ہدف 55 ہے۔
ڈاکٹر اسٹیون نسن کے مطابق، وقت سے پہلے اسٹاٹن شروع کرنے سے زندگی بھر LDL کم رہتا ہے اور بعد میں زیادہ سخت علاج کی ضرورت نہیں پڑتی۔



















