Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد میں ڈینگی پھیلاؤ کا خدشہ، قومی ادارہ صحت کی ایڈوائزری جاری

ڈینگی کا کوئی مخصوص اینٹی وائرل علاج موجود نہیں؛ بخار اور درد کے لیے پیراسیٹامول استعمال کریں

قومی ادارہ صحت نے ڈینگی سے بچاؤ اور کنٹرول کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں عوام کو خطرات اور احتیاطی اقدامات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

پاکستان میں ڈینگی اب بھی سنگین عوامی صحت کا مسئلہ ہے، 2025 میں ملک بھر میں 33,000 سے زائد تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ 2024 میں 24,000 اور 2023 میں 21,000 سے زائد کیسز ریکارڈ ہوئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صاف اور ٹھہرے پانی میں مچھر کی افزائش ڈینگی پھیلاؤ کی سب سے بڑی وجہ ہے، خاص طور پر مون سون اور بعد از مون سون سیزن میں کیسز میں اضافہ ہوتا ہے۔

ڈینگی کی علامات:

تیز بخار، سر درد، جسم اور جوڑوں میں درد

متلی، قے اور جلد پر دانے

شدید پیٹ درد، مسلسل قے، خون آنا (خطرناک علامات)

احتیاطی اقدامات اور علاج:

علامات ظاہر ہونے پر فوری اسپتال منتقل کریں۔

ڈینگی کا کوئی مخصوص اینٹی وائرل علاج موجود نہیں؛ بخار اور درد کے لیے پیراسیٹامول استعمال کریں۔

جسم میں پانی کی کمی سے بچنے کے لیے زیادہ مقدار میں پانی پئیں۔

تشخیص کے لیے ابتدائی دنوں میں این ایس ون اینٹیجن اور پی سی آر ٹیسٹ کروائیں۔

محکمہ صحت نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ صاف پانی کے ذخائر کو ڈھانپیں اور مچھر کے افزائش کے مقامات ختم کریں تاکہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔