پرسکون نیند بہتر صحت کی ضامن ہے تاہم کئی عوامل نیند میں خلل کا سبب بن سکتے ہیں ان ہی منہ کی صحت اور سانس لینے کے طریقے بھی شامل ہے۔
مسوڑھوں کی سوزش اور منہ سے سانس لینا نہ صرف نیند میں خلل ڈال سکتا ہیں بلکہ نیند کے کئی مسائل کی جانب کا اشارہ بھی دے سکتا ہے۔
یہاں ماہرین نے دانتوں کی صحت اور نیند کے تعلق کو بیان کرتے ہوئے بہتر نیند کے لیے چند مفید مشورے بھی دیے ہیں۔
منہ ایک کھڑکی کی طرح ہے جو رات کے وقت ہوا کے راستے اور اعصابی نظام کی حالت کو ظاہر کرتا ہے، منہ اور ہوا کے راستے کے ٹشو براہ راست سانس لینے پٹھوں کی ٹون اور جبڑے کی پوزیشن سے جڑے ہوتے ہیں۔
اگر نیند کے دوران سانس لینے یا پٹھوں کی سرگرمی میں خلل پڑتا ہے تو ایسی صورت میں دانت پیسنے یا مسوڑھوں کی سوزش جیسی علامات سامنے آتی ہے جسے آسانی سے نوٹ کیا جاسکتا ہے۔
علامات جو نیند کے مسائل کا اشارہ دے سکتی ہیں
مسوڑھوں کی سوزش
سرخ، سیاہ یا سوجے ہوئے مسوڑھے نیند کے مسائل کی جانب اشارہ کرتے ہیں اگر ان کا علاج نہ کیا جائے تو یہ پیریوڈونٹل بیماری میں بدل کر آخرکار دانتوں کے گرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔
دانت پیسنا
اگر آپ کے دانتوں کی چبانے کی سطحوں میں نشان یا ٹوٹ پھوٹ ہو، تو یہ نیند کے دوران دانت پیسنے کی علامات ہو سکتی ہیں یہ مسئلہ اکثر سانس کے راستے کے تنگ ہونے کی وجہ سے جنم لیتا ہے۔
منہ سے سانس لینا
جب آپ منہ سے سانس لیتے ہیں، تو آپ کے مسوڑھوں میں سوزش، بدبو، اور پلاک جمع ہو سکتا ہے جو دانتوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔
دانتوں میں سوراخ جسے کیڑا لگنا بھی کہاجاتا ہے یا ہلکی سی تکلیف نیند کو متاثر کر سکتی ہے، خاص طور پر رات کے وقت جب درد زیادہ محسوس ہو ،اسی طرح دن میں دانتوں میں ٹھنڈا گرم لگنا رات میں اس کی حساسیت مزید بڑھ سکتی ہے۔
نیند بہتر بنانے کے لیے چند عادات
فلاسننگ
رات سونے سے قبل دانتوں کی صفائی لازمی کریں کیونکہ رات بھر منہ کی خشکی میں اضافہ ہوتا ہے۔
ہائیڈریشن
دن بھر میں مناسب مقدار میں پانی پینا ضروری ہے تاکہ رات میں منہ کی خشکی سے بچا جا سکے۔
سانس لینے کی مشقیں
دن کے دوران ناک سے سانس لینے کی مشق کریں تاکہ رات میں منہ سے سانس لینے جیسی حالت سے نجات مل سکے۔
ڈینٹسٹ سے کب رابطہ کریں
اگر آپ کو صبح بیدار ہونے پر سر درد، جبڑے میں درد، یا منہ میں خشکی محسوس ہو، یا مسوڑھوں میں سوزش ہو جو اچھی صفائی کے باوجود بہتر نہ ہو، تو آپ کو ڈینٹسٹ یا نیند کے ماہر سے مشورہ کرنا چاہیے۔




















