Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یہ عام سی عادت ہڈیوں کی مضبوطی کی ضامن ہے

ہڈیاں بھی پٹھوں کی طرح ہوتی ہیں جتنا انہیں استعمال کریں وہ اتنی مضبوط بنتی ہیں

ہڈیوں کی صحت اور مضبوطی کے لیے ماہرین ہمیشہ ہی کیلشیم اور وٹامن ڈی سے بھرپور غذا کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں تاہم اس ضمن میں کچھ عادات بھی کافی اہمیت رکھتی ہیں جیسے کہ سیڑھیاں چڑھنا۔

کیا آپ سیڑھیاں چڑھنے کے بجائے لفٹ یا ایسکلیٹر استعمال کرتے ہیں؟ اگر ہاں تو اب یہ عادت بدلنے کا وقت ہے ماہرین کے مطابق عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیوں کی مضبوطی کم ہوتی جاتی ہے خاص طور پر خواتین میں مینوپاز کے بعد یہ عمل تیز ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہڈیاں چٹخنے کی آوازیں، کس بیماری کی علامت ہے؟ وجوہات اور علاج

ہڈیاں میں موجود ٹشو مسلسل خود کو بہتر بناتے رہتے ہیں اورسیڑھیاں چڑھنے سے ان میں مزید بہتری آنے لگتی ہے۔

سیڑھیاں چڑھنا ہڈیوں کے لیے کیوں اچھا ہے؟

ہڈیاں بھی پٹھوں کی طرح ہوتی ہیں جتنا انہیں استعمال کریں وہ اتنی مضبوط بنتی ہیں۔

جب آپ سیڑھیاں چڑھتے ہیں تو آپ کے جسم کا وزن ہڈیوں پر پڑتا ہے اور وہ اس دباؤ کو محسوس کرتی ہیں اس طرح جسم نئی ہڈی بنانے لگتا ہے اور یوں وقت کے ساتھ ہڈیاں مضبوط ہونے لگتی ہیں۔

ہڈیوں کو مضبوط رکھنے کے مزید آسان طریقے

سیڑھیاں چڑھنا ایک اچھا آغاز ہے تاہم  مکمل صحت کے لیے اور چیزیں بھی ضروری ہیں جو یہاں بتائی جارہی ہیں۔
ہلکی ورزش یا اسٹرینتھ ٹریننگ پٹھوں اور ہڈیوں دونوں کو مضبوط کرتی ہے۔
ہفتے میں 3سے 5 بار، 10سے 15 منٹ سیڑھیاں چڑھنا یا ہلکی جمپنگ بھی فائدہ مند ہے۔

متوازن غذا لیں

پروٹین، کیلشیم ، وٹامن ڈی یہ سب ہڈیوں کے لیے ضروری ہیں۔