نوجوان نے 12 موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
یاد رہے اس سے قبل اس نوجوان نے 11 موٹر سائیکل سے چھلانگ لگائی تھی۔
نوجوان کی ویڈیو نے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے دروازے پر دستک دے دی۔
تفصیلات کے مطابق آصف نامی نوجوان کا تعلق سندھ کے ضلع ٹھٹھہ سے ہے۔
آصف نے بائیکس کے اوپر سے لانگ جمپ کا شاندار مظاہرہ کیا اور سب کو حیران کر دیا۔
آصف کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی نے نوجوان سے رابطہ کرکے ٹرائلز لینے کے لئے لاہور بلالیا۔


















