Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موہن جو دڑو کے بعد ایک اور شہر کاروہر جو دڑو دریافت

سندھ میں موہن جو دڑو کے بعد ایک اور شہر کا روہر جو دڑو دریافت کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ آرکیالوجی کی جانب سے قمبر شہر کے نزدیک کیرتھر پہاڑی سلسلے میں کھدائی کی گئی تھی، کاروہر جو دڑو کی کھدائی شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر تسلیم عالم ابڑو کی نگرانی میں کی گئی۔

ڈاکٹر تسلیم عالم ابڑو نے کہا کہ کھدائی کے دوران مٹی کے برتن، تانبے کے دھاتی اوزار برامد ہوئے جبکہ کاروہر جو دڑو کی کھدائی میں گھروں کی دیواریں بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

ڈاکٹر تسلیم عالم ابڑو نے یہ بھی کہا کہ گھروں کی تعمیر میں کچی اور پکی اینٹوں کا استعمال کیا گیا، گھروں کی تعمیر میں استعمال اینٹوں کا سائز موہن جو دڑو میں ملنے والی اینٹوں کے برابر ہے۔

 ڈاکٹر تسلیم عالم ابڑو کا کہنا تھا کہ کاروہر جو دڑو شہر موہن جو دڑو کے بعد بھی سالہا سال آباد رہااور کاروہر جو دڑو کے لوگ بھی کھیتی باڑی کرتے تھے۔

ڈاکٹر تسلیم عالم ابڑو کا مزید کہنا تھا کہ کاروہر جو دڑو میں آباد لوگ مویشی بھی پالتے تھے جبکہ خواتین زیورات پہنتی تھیں اور مرد رنگین پتھروں کے شوقین تھے۔