Site icon بول نیوز

وقت کم ہے اور امتحانات کی تیاری، کیسے ممکن؟

امتحانات کی تیاری

امتحانات کے قریب آتے ہی طالب علم پریشان ہوجاتے ہیں کہ تیاری کیسے ہوگی اور تیاری ہے تو اسکو رپیٹ کیسے کیا جائیگا۔

اس کا بھی آسان حل موجود ہے بس تھوڑا صبر سے کام لینے کی ضرورت ہے۔

آپ کے بچے کی تعلق پلے گروپ سے ہو یا بورڈ کلاسز سے سب کے لئے ہی یہ روٹین اور ٹپس کام آتی ہیں۔

1۔ شیڈول بنانا:

اس کا مطلب یہ ہے کہ وقت پر آپ کا کنٹرول ہو نہ کہ وہ آپ پر کنٹرول رکھے۔

2۔ امتحانات کی بنیاد پر ترجیحات بنانا:

سب سے پہلے اس کام کو ترجیح دیں جس کے لیے زیادہ وقت درکار ہو،  یعنی مشکل مضامین ترجیحات میں اوپر کے نمبرز پر ہوں، اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ وقت کے ضیاع کا امکان بہت کم ہو جاتا ہے۔

3۔ آرام کرنا:

امتحانات کی تیاری کے دوران ہمیں آرام کرنے کے لئے بھی کچھ وقت  مختص کرنا ضروری ہے کیونکہ نیند سے محروم طلبہ اپنے بہترین کام انجام نہیں دے سکتے۔

4۔ پلے کارڈ کا استعمال:

انتظار کے وقت پڑھنے کے لئے ہمیشہ کوئی کتاب یا نوٹس ساتھ رکھنا ضروری ہے۔

Exit mobile version