کووڈ ویکسین کی جعلی سرٹیفکیشن کی شناخت کے لیے ایپ متعارف کر وادی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا ویکسین کی جعلی سرٹیفکیشن کے سلسلے کو روکنے کے لیے نیشنل اینڈ کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کی جانب سے پاک کووڈ19 ویکسینیشن ایپ متعارف کروادی گئی ہے۔
یہ ایپ کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیشن کی شناخت کے ساتھ ساتھ ویکسین لگوانے والے افراد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر این سی او سی کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ این سی او سی نے نادرا کے اشتراک سے پاک کووڈ 19 ویکسینیشن ایپ لانچ کردی ہے جو کہ کووڈ سرٹیفکیشن کے لیے ڈیجیٹل والٹ پرس ہے۔
NCOC in collaboration with NADRA (@NadraMedia) has launched Pak COVID-19 Vaccination Pass App, a digital wallet for COVID-19 vaccination certificate pic.twitter.com/htb2KsQPR4
— NCOC (@OfficialNcoc) August 14, 2021
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل ہیلتھ سروس کے عہدیداران کا اس حوالے سےکہنا ہے کہ ایپ کو موبائل پلے اسٹور سے بآسانی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے جب کہ کوئی بھی شخص اپنا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر درج کرکے پاس حاصل کرسکتا ہے۔
حکام کے مطابق حاصل شدہ پاس کو ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے جس کے بعد مذکورہ شخص اسے متعلقہ حکام کو دکھاسکتا ہے جب کہ وہ غیر ملکی جنہوں نے پاکستان میں ویکسین لگوائی ہے اپنا پاسپورٹ اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نمبر داخل کرکے پاس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔




















