Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت کا کامیاب پاکستان پروگرام رواں ماہ شروع کرنے کا اعلان

 حکومت کی جانب سے کامیاب پاکستان پروگرام رواں ماہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سےاعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے اور تمام فریقین کی مشاورت سے پروگرام کے مختلف پہلوئوں کو حتمی شکل بھی دے دی گئی ہے۔

پروگرام کے تحت بینکوں اور مائیکرو فنانس اداروں سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور فنڈز کے اجراء اور سہ ماہی جائزے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کامیاب پاکستان انفارمیشن سسٹم تشکیل دیکر ٹول فری نمبر فراہم کیا جائے گا،  یہ نظام تصدیق اور توثیق کیلئے نادرا اور احساس ڈیٹا کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ حکومت کے کامیاب پاکستان پروگرام سے کمزور طبقے کا معیار زندگی بلند ہوسکے گا اور اس پروگرام میں بینک کم آمدنی والے طبقے کے ساتھ مائیکروفنانس اداروں کے ذریعے منسلک ہوں گے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کامیاب پاکستان پروگرام مختلف مراحل میں شروع کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں پسماندہ اور غریب اضلاع کے مستحقین شامل ہوں گے۔

متعلقہ خبریں