Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

علی بابا اور 40چوروں نے تین برس میں مہنگائی اور بیروزگاری دی ہے،حسن مرتضی

جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب حسن مرتضی نے کہا کہ علی بابا اور 40چوروں نے تین برس میں عوام کو صرف مہنگائی اور بیروزگاری دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب حسن مرتضی نے اپنی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سلیکٹڈ ٹولہ ملک کو غار کے دورمیں لے جا رہا ہے، اندرونی طور پر بیڑہ غرق کرنے کے بعد یہ پاکستان کودنیا میں تنہا کر رہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ علی بابا اور 40چوروں نے تین برس میں عوام کو صرف مہنگائی اور بیروزگاری دی ہے، سستی سڑکوں کا کریڈٹ لینے والوں نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ داؤ پر لگا دی ہے
حسن مرتضی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی بنارسی ٹھگوں کے ٹولے کو بے نقاب کرتی رہیگی،عوام خبردار رہیں،جلد پیٹرول،بجلی اور گیس بم گرنے والے ہیں۔

متعلقہ خبریں