Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم اپنےآپ کو جنوبی پنجاب کا وارث سمجھتے ہیں، عطا تارڑ

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم اپنےآپ کو جنوبی پنجاب کا وارث سمجھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ شریف خاندان نے جنوبی پنجاب کے لیے کیا کوئی نہیں کر سکتا، ہم تو جنوبی پنجاب محازکو ڈھونڈ رہے ہیں کہ وہ کدھر گیا، جب بھی جنوبی پنجاب سے نکلیں گے تو نواز اور شہباز کی بنائی موٹرویز سے نکلیں گے اور ہم اپنےآپ کو جنوبی پنجاب کا وارث سمجھتے ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ فواد چوہدری صاحب سڑکوں کی بات کرتے ہیں آپ بھی بنائیں سڑکیں، آپ کو شرم نہیں آتی بات کرتے ہوئے آپ کو ڈوب مرنا چاہیے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے مزید کہا ہے کہ آج کا دورہ تاریخی دورہ ہونے جارہاہے، اس دورے میں تنظیمی پلان مرتب دینے جارہے ہیں، یہ دورہ ہمارا تنظیمی اور انتخابی تیاریوں کا دورہ ہو گا۔

متعلقہ خبریں