ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹی ٹونٹی میچز کو انٹر نیشنل فیمز کی طرح سکیورٹی دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنزکا کہنا ہے کہ نیشنل ٹی 20میچز میں سیکیورٹی پولیس نے تیاریاں مکمل کر لی ہے، کھلاڑیوں کو مقامی ہوٹل میں فول پروف سکیورٹی دی جائے گی۔
ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نے کہا کہ پولیس کے 07 ہزار سے زائد افسران واہلکار تعینات ہوں گے، کل سے کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگا، میچز کے آغاز سے قبل مشقیں کی جائیں گی۔
ڈی آئی جی آپریشنزنے بتایا کہ پولیس کے ساتھ پاک آرمی اورپنجاب رینجرز کے جوان بھی تعینات ہوں گے، قذافی اسٹیڈیم کے اطراف بھرپور حفاظتی اقدامات کئے جائیں گے۔


















