Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ساری دنیا کو خوش رکھنے والا آج دنیا کواداس کر کے چلاگیا، شیخ رشید احمد

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ساری دنیا کو خوش رکھنے والا آج دنیا کواداس کر کے چلاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے معروف کامیڈین عمر شریف کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شوبز کا ایک بڑا نام آج گل ہوگیا، عمر شریف کا نام اپنے فن سے ہمیشہ زندہ و جاوید رہے گا، اللہ تعالی عمر شریف کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ لیجنڈری کامیڈین عمر شریف آج جرمنی میں انتقال کرگئے ہیں۔
یاد رہے کہ عمر شریف عارضہ قلب اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے، وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اوت کچھ دن قبل ہی علاج کے لیے امریکہ روانہ ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ عمر شریف19 اپریل1955 کو پیدا ہوئے تھے،عمرشریف نے اپنے کیریئر کا آغاز1974 میں14 سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا تھا۔
اسکے علاوہ عمرشریف کو بہترین اداکار اورڈائریکٹر کا ایوارڈ1992میں دیا گیا تھا،عمرشریف کوبہترین کارکردگی پرتمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں