ملتان کی کاٹن فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان کی کاٹن فیکٹری میں آگ بہاولپور روڈ پر موٹروے انٹرچینج کے قریب لگی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آگ فیکٹری کے ایک گودام میں لگی ہے جس میں کاٹن پڑے ہوئے تھے۔
ترجمان ریسکیو نے بتایا ہے کہ ریسکیو کی 11 گاڑیاں کاٹن فیکٹری میں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
ترجمان ریسکیو نے مزید بتایا ہے کہ کاٹن فیکٹری میں آگ لگنے کے حادثے سے تاحال کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔




















