Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جلد کی بیرونی تہہ کو چھلکے کی طرح اتاریئے اور پھرسےجواں نظر آئیں

ہر انسان کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ سدا جواں نظر آئے مگر عمر بڑھنے کے ساتھ اس کے اثرات سب سے پہلے چہرے پرنمایاں ہوتے ہیں ان میں جھریاں، جھائیاں اور آنکھوں کے گرد سیاہ ہلکے قابل ذکر ہیں۔

کیا انسان کی جلد کو بھی کسی پھل کے چھلکے کی طرح اتارا جاسکتا ہے؟

تواس کا جواب نہایت آسان یعنی ہاں! مگر اس طرح سے نہیں بلکہ اس کے لئے ایک اصطلاح استعمال کی جاتی ہے جسے کیمیکل پیل کا نام دیا گیا ہے۔

 یہ ایک طرح کا طریقہ علاج ہے جس میں جلد کوجواں اور جھریوں سے پاک بنانے کے لئے کچھ کیمیکلز کا استعمال کیا جاتا ہے جو جلد کی اندرونی تہہ کو نقصان پہنچائیں بغیر بیرونی تہہ کو صاف کر دیتے ہیں جب یہ جلد اتر جاتی ہے تو اندرونی سطح صاف اور جھریوں سے پاک نظر آتی ہے۔ یہ طریقہ علاج خاص طورٹی وی اور فلم کی مشہور شخصیات استعمال کرتی ہی لیکن ہر کوئی اس سے اس ستفادہ حاصل کرسکتا ہے۔

اس طریقہ علاج کا استعمال کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ بیرونی جلد چونکہ گرد وغبار،دھوپ کی تمازت اور آلودگی سے براہ راست متاثر ہوتی ہے جبکہ اس کے نیچے کی تہہ ان تمام عوامل سے محفوط رہتی ہے جب بیرونی تہہ کو صاف کر دیا جاتا ہے تو ایک نئی صاف اور ہموار جلد  نظر اتی ہے۔

یہ علاج تین طرح سے کیا جاتا ہے جس میں جلد کی ساخت اور وہ کتنی جھریوں سے متاثر ہے اسے دیکھ کر اس کے بعد یہ فیصلہ کیا جاتا ہے کہ اس پر کس قسم کا کیمیکل استعمال کیا جائے۔ اس میں جو کیمیکل استعمال کئے جاتے وہ جلد دوست ہوتے ہیں اور میں کسی قسم کی بیماری یا الرجیی کا خطرہ نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔ اس علاج کے بعد جلد کو نارمل سطح میں لانے کے لئے کئی ماہ درکار ہوتے ہیں۔ جبکہ عمر رسیدہ افراد میں یہ طریقہ علاج کافی مقبول ہو رہا اور کہا جارہا ہے کہ دو ہزار چھبیس تک دنیا کی ایک بڑی آبادی اس طریقہ علاج سے مستفید ہو سکے گی۔

 اس طریقہ علاج سے کیا فائدے حاصل کئے جاسکتے ہیں جانتے ہیں۔

اس علاج کے دوران ماہر امرض جلد جب آپ کی جلد کو کسی محلول سے صاف کرتے ہیں تو اس کے ساتھ ہی جلد کے مردہ خلیے بھی صاف ہو جاتے ہیں۔ اور جو نئی تہہ نمودار ہوگی اس نئی تہہ میں کولیجن کی سطح کو بڑھنے اور نئے خلیات کو افزائش میں مدد ملے گی جس سے جلد مزید جواں نظر آئے گی۔

اس علاج کے بعد جلد پر کوئی بھی پروڈکٹ استعمال کی جائے گی تو بہتر طریقے سے جذب ہوگی اور اپنا دیرپا اثر رکھے گی۔

سورج کی مضر شعاعوں سے تحفظ ملے گا، اور جلد پر داغ اور دھبے ہو نے کا عمل سست ہو جائے گا۔