Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی ایکسپو سینٹر میں سولہویں ویں کتب میلے کا آغاز

کراچی ایکسپو سینٹر میں سولہویں ویں کتب میلے کا آغاز ہوگیا ، کتب میلہ 30 دسمبر سے 3 جنوری تک جاری رھے گا ۔

 کتب میلے کا افتتاح وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار شاہ نے کیا جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی معروف ادیب و مصنف انورمقصود تھے ۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے بارے میں بہت ساری باتیں ہوئیں اور مجھے اندازہ ہوا کہ وزیر تعلیم کے پاس تعلیم بھی ہونی چاہیے مجھے خوشی ہے کہ ہمارے اساتذہ بھی یہاں موجود ہیں ۔

سید سردار شاہ کا کہنا تھا کہ میں حادثاتی ایم پی اے، وزیر اور انجینئر بن گیا میں حادثاتی سیاست دان ہوں لیکن دل سے شاعر ہوں۔

انور مقصود نے کتب میلے سے خطاب میں کہا کہ سردار اور پیر کا تعلیم سے کوئی واسطہ نہیں ہے سید سردار شاہ وزیر تعلیم ہیں اور پیر مظہر الحق وزیر تعلیم رہ چکے ہیں اور دونوں کو تعلیم سے دلچسپی ہے۔

انور مقصودکا کہنا تھا کہ پبلشرز کو چاہیے آئین چھاپا کریں کیونکہ پاکستان میں سب سے زیادہ آئیں بکتا ہے ۔

چیئرمین کراچی انٹرنیشنل بک فیئرعزیز خالد نے کہا کہ ہم پاکستان کے سافٹ امیج کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا چاہتے ہیں، انتہائی منظم طریقے سے کتب میلے کا انعقاد کیا گیا ہے، کتابیں پڑھنے کے شوقین ہر عمر کے افراد یہاں آتے ہیں نوجوان مائیں بہت بہترین کردار ادا کر رہی ہیں اپنے بچوں کو یہاں لاتی ہیں۔

سابق وزیر تعلیم سندھ پیر مظہر الحق نے کہا کہ تعلیم پر ٹیکس نہیں ہونا چاہیے پاکستان میں کتابیں جتنی سستی ہیں اتنی دنیا میں کہیں نہیں ہیں ۔

کتب میلہ ایکسپو سینٹر کے 3 ہالزمیں منعقد کیا جارہا ہے جس میں درسی، ادبی، سائنس، اور فکشن کی کتابیں دستیاب ہوں گئ ، میلے میں کتابوں کے 330 سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں جبکہ 137 پبلشرز نے بین الاقوامی کتب میلے میں حصہ لے رہے ہیں ۔

کتب میلے میں کراچی لاہوراورجہلم کے ایگزیبیٹر شریک ہیں جبکہ اسکولوں اور کالجزکے طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد بھی موجود ہے، کتابوں کی خریداری پر ہر پبلشرز نے مختلف ڈسکائونٹس بھی رکھے ہیں ۔

متعلقہ خبریں