آئی سی سی نے ویوین رچرڈ کی وڈیو جاری کی ہے جس میں وہ اپنے مجسمے کے سامنے بیٹ سے شاٹ لگا رہے ہیں۔
آئی سی سی انڈر 19 مینز ورلڈ کپ جمعہ کو کیربئین جزائر میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ جس میں آئی سی سی کے تمام فل ممبرز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
یہ ٹورنامنٹ عالمی کرکٹ کی تمام قومی ٹیموں کے لئے بھی نہایت اہم ہے کیونکہ اس ایونٹ میں نئے خون کی صلاحیتوں کا اندازہ ہوتا ہے۔

دنیا بھر کی بہترین کرکٹ ٹیموں کو نیا ٹیلنٹ اسی ایونٹ سے ملتا ہے، ہر ایک کی نظریں اسی ایونٹ پر ہوتی ہیں۔
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا فائنل اینٹیگا میں سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا.
کرکٹ کے لیجنڈ اور سابق ویسٹ انڈین کپتان سر ویوین رچرڈز نے اس ایونٹ کی پرموشن کے لئے اپنے مجسمے کے سامنے ایک وڈیو شوٹ کیا جو آئی سی سی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کیا۔
https://www.instagram.com/p/CYmyUsBIZdv/?utm_source=ig_embed&ig_rid=934e9113-3134-4774-931c-aad3e5d95900
وڈیو پروموشن کے بعد ویوین رچرڈز نے کہا کہ میں تمام مہمان ٹیموں کو کیربئین جزائر میں خوش آمدید کہتا ہوں۔
یہ ایونٹ مستقبل کے اسٹار کھلاڑی دے گا جو اپنے ملکوں کا عالمی کرکٹ میں نام روشن کریں گے۔




















