Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دنیا بھر میں ایپل کی آن لائن سروسز متاثر

امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل کی آن لائن سروسز دنیا بھرمیں ڈاؤن ہوگئی ہیں۔

دنیا بھرمیں موبائل ایپلی کیشن اور ویب سائٹ کے اپ اورڈاؤن کی مانیٹرنگ کرنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹرکے مطابق صارفین کو ایپل کی آن لائن سروسزایپل اسٹور، آئی کلاؤڈ اوردیگر خدمات تک رسائی میں مشکل پیش آرہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایپل سروسزگرین وینچ مین ٹائم کے مطابق تقریبا شام بجے ڈاؤن ہونا شروع ہوئیں، دیکھتے ہی دیکھتے مذکورہ ویب سائٹ پر شکایات کا انبار لگ گیا۔

کچھ صارفین کو آئی کلاؤڈ تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے تو کچھ صارفین ایپل اسٹورنہیں کھول پا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایپل کی سب سے زیادہ متاثر ہونے والی خدمات میں ایپل ایئر ڈراپ، آئی میوزک، ایپل پے اور آئی میل کے ساتھ آئی کلاؤڈ شامل ہے۔

جس کی وجہ سے مالیاتی لین دین، تصاویر، ویڈیو شیئرنگ اور ای میل کی ترسیل رک گئی ہے۔ جب کہ ایپل واچز بھی اس سے متاثر ہوئی ہیں۔

ایپل کی جانب سے جاری بیان میں اس کی آن لائن خدمات میں تعطل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تیکنیکی خامیوں کی وجہ سے کچھ سروسز متاثر ہوئی ہیں۔

ایپل کا کہنا ہے کہ ہم اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور جلد ہی اس حوالے سے مزید معلومات کو اسٹیٹس پر جاری کردیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں