ریلائنس گروپ کے چیئرمین انیل امبانی نے ریلائنس پاور اور ریلائنس انفراسٹرکچر کے ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریلائنس پاور کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر انیل امبانی نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (ایس ای بی آئی) کے عبوری حکم کی تعمیل میں ریلائنس پاور کے بورڈ سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔
اس سے قبل، مارکیٹ ریگولیٹر ایس ای بی آئی نے انیل امبانی کو اسٹاک ایکسچینج میں درج کسی بھی کمپنی میں شامل ہونے سے روک دیا تھا۔
واضح رہے، ایس ای بی آئی کے اس حکم کے بعد اب انہوں نے اسٹاک ایکسچینج میں درج اپنے گروپ کی ان دو کمپنیوں کے ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ایس ای بی آئی نے تینوں افراد کو کسی بھی لسٹڈ پبلک کمپنی، پبلک کمپنی کے قائم مقام ڈائریکٹرز یا پروموٹرز کے ساتھ منسلک ہونے سے روک دیا تھا۔
یاد رہے، ریلائنس گروپ کی دونوں کمپنیوں کیلئے راہول سرین کو پانچ سال کی مدت کے لیے آزاد ڈائریکٹر کی حیثیت سے ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے، جو جنرل میٹنگ میں اراکین کی منظوری سے مشروط ہے۔

















