Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایپل واچ 7 میں ایک نیا مسئلہ سامنے آگیا

امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل کی مصنوعات اور سروسزمیں ہرتھوڑے دن بعد کوئی نہ کوئی مسئلہ سامنے آرہا ہے۔

رواں ماہ اس کی آن لائن سروسزدوبار کا تعطل کا شکارہوئیں، پھرآئی پیڈ ایئر2022 کی باڈی کے مڑنے کی شکایات سامنے آئیں۔

ایپل نے چند روزقبل اپنی اسمارٹ گھڑیوں کے لیے نئی اپ ڈیٹ واچ اوایس 8.5 جاری کی، واچ اوایس8.5 میں ایپل ٹی وی کے لیے خریداری کومجاز کرنے کا فیچردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا بھر میں ایپل کی آن لائن سروسز متاثر

لیکن اس اپ ڈیٹ کوانسٹال کرنے کے بعد ایپل واچ کے صارفین کی جانب سے شکایات کا تانتا بندھ گیا ہے۔

استعمال کنندگان کی جانب سے نئی اپ ڈیٹ میں بہت سی خامیوں کی شکایت کی جارہی ہے، جس میں دل کی بےترتیب دھڑکنوں کے بارے میں بے ظابطہ نوٹی فکیشنزاورفاسٹ چارجنگ کی رفتارسست ہونے جیسے مسائل سرفہرست ہیں۔

ایپل کی جانب سے ایپل واچ سیریز7 میں فاسٹ چارجنگ کا فیچرشامل کیا گیا تھا۔ تاہم صارفین کا کہنا ہے کہ نئی اپ ڈیٹ کے بعد اب یہ بارہ گھنٹے میں بھی بہ مشکل 49 فیصد چارج ہورہی ہے۔

جب کہ اپ ڈیٹ سے قبل یہ اوسطا ابتدائی 15 منٹ میں 60 فیصد اوراگلے 15 منٹ میں 90 فیصد تک چارج ہوجاتی تھی۔

متعلقہ خبریں