Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایواکیڈو اور دل کی صحت کےمزید ثبوت سامنے آگئے

مگرناشپتی یا ایوکیڈو کے لاتعداد فوائد کی بنا پر انہیں سپرفوڈ کا درجہ حاصل ہے۔ اب معلوم ہوا ہے کہ ہفتے میں دو ایوکیڈو کھانا دل کو تندرست رکھتے ہوئے امراضِ قلب کو دور کرسکتا ہے۔

اس سے قبل ایوکیڈو پر 30 سالہ تحقیق بہت مشہور ہوئی ہے جس میں ایک لاکھ سے زائد افراد کا جائزہ لیا گیا تھا۔ معلوم ہوا کہ ایواکیڈو کھانے سے وسیع تر طبی فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔

ایواکیڈو میں مفید اجزا اور کیمیکل بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوچکے ہیں۔ بوسٹن میں واقع ہارورڈ ٹی ایچ چین اسکول آف پبلک ہیلتھ کے ماہرین نے اس ضمن میں مزید تحقیق کی ہے۔ یہ ایک طرح کا بہت بڑا سروے ہے جس میں 30 سے 55 سال کی 68 ہزار سے زائد خواتین اور 40 سے 75 برس کے 41 ہزار مردوں کو شامل کیا گھا تھا۔ یہ سلسلہ کئی برس تک جاری رہا تھا۔

تمام رضاکار امریکا سے تعلق رکھتے تھے اور شروع میں کینسر، امراض قلب اور فالج سے پاک تھے۔ لیکن تیس سال کے عرصے میں 9187 افراد دل کی شریانی امراض کے شکار ہوئے اور 5290 افراد کو فالج کا حملہ ہوا۔ اس سروے میں ہر چار برس بعد ایک سوالنامہ بھروایا گیا اور تمام شرکا کا معائنہ بھی کیا گیا تھا۔ اس میں بالخصوص ایواکیڈو کھانے کا رحجان بھی دیکھا گیا تھا۔

معلوم ہوا کہ ہفتے میں صرف دو مرتبہ یہ جادوئی پھل کھانے سے امراضِ قلب کا خطرہ 21 فیصد کم اور فالج کا خطرہ 16 فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔ اگر اس میں مرغن کھانے کم کئے جائیں اور بادام و اخروٹ سمیت دیگر گری دار پھل ملائے جائیں تو مزید فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں