Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اجے دیوگن کو اپنا بالی وُڈ کیرئیر خطرے میں کیوں لگنے لگا ہے؟

بالی وُڈ انڈسٹری کے سُپر اسٹار اجے دیوگن کو مستقل کی فکر ہوگئی، اداکار نے انٹرویو میں خدشات کا اظہار کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف بالی وُڈ اسٹار اجے دیوگن کو اپنی فنی صلاحیتوں کے ناکارہ ہونے کا خدشہ ہونے لگا ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اجے نے انکشاف کیا کہ انہیں خدشہ ہے کہ اگر وہ آج کے دور کے حساب  سے نہ چلے تو ان کی فنی صلاحیتیں ناکارہ ہو جائیں گی۔

او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اپنی فلم رن وے 34 کی ریلیز کا انتظار کرنے والے اجے دیوگن نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران ان خدشات کا اظہار کیا۔

انٹرویو کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ مداحوں کے باکس آفس پر ہٹ کی امیدوں سے اداکار پر دباؤ بڑھتا ہے تو اس پر اجے نے جواب دیا کہ یہ دباؤ کبھی کام کے حوالے سے نہیں ہوتا، کیونکہ فلم کامیاب ہو یا نہ ہو، لیکن آپ کے لیے کچھ نہ کچھ کام انڈسٹری میں موجود رہتا ہے۔

انہوں نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی آمد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کے آنے سے دباؤ بڑھا ہے، کیونکہ ہمارے پاس نئی نسل کے بہترین اداکار موجود ہیں۔

اجے کا کہنا تھا کہ یہ سب ان سے مقابلہ کرنے کے لیے تو نہیں لیکن جب وہ بہترین اداکاری کرتے ہیں تو پھر آپ سوچتے ہیں کہ اب آپ کو بھی کمر کسنے کی ضرورت ہے۔

بھارتی ہدایتکار و اداکار اجے دیوگن نے کہا کہ اگر ہم وقت کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں تو ٹھیک ورنہ ہم بیکار ہوجائیں گے۔ اگر ہم بیٹھ کر کہیں کہ ہم یہ سب جانتے ہیں اور ہمیں معلوم کہ یہ سب کیسے کرنا ہے، تو پھر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔