Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برطانوی شخص نے 36 گھنٹے جھولا جھول کر نیا ریکارڈ قائم کردی

برطانوی شخص نے مسلسل 36 گھنٹے تک جھولا جھول کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
اکیاون سال کے رچرڈ اسکاٹ کا تعلق برطانوی علاقے کنروس سے ہے۔ وہ ہفتے کی صبح ساڑھے چھ بچے لیون لارڈر کرکٹ گراونڈ کی پچ پر لگے جھولے میں سوار ہوئے اور اگلے دن یعنی اتوار کی شام کو اترے ۔


اسے ہر ایک گھنٹے میں پانچ منٹ رک کر آرام کرنے کی اجازت تھی لیکن اس نے تمام پانچ منٹ بچائے اور ایک ساتھ صبح تین بجے کچھ دیر کی نیند لی۔ اس واقعے کی پوری ویڈیو بھی بنائی گئی جوبعد میں پوسٹ کی گئی تھی۔


رچرڈ نے بتایا کہ اس دوران ان کے پیروں میں درد اور سوجن تھی لیکن مجموعی طور پر یہ تجربہ بہت اچھا رہا تھا۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ان کے اعزاز کی تصدیق بھی کردی ہے۔