پکنک اور سفر کے لیے کھانوں کو محفوظ اور مشروبات کو سرد رکھنے والے کئی طرح کے موبائل فریج اس وقت دستیاب ہیں لیکن ان کی اکثریت میں برف ہوتی ہے اور برف نہ ہونے کی صورت میں فریج ایک گرم ڈبہ بن جاتا ہے۔ اب برف کے بغیر صرف 12 وولٹ سے کام کرنے والا یہ فریج اس کا بہترین حل ہے جو الٹراوائلٹ شعاعوں سے تمام اشیائے خوردونوش کو جراثیم سے پاک بھی کرسکتا ہے۔
اس اہم ایجاد کا نام ’آئسیکو‘ جے پی پروہے یہ درحقیقت ایک موبائل فریج ہے جو گہرائی سے ٹھنڈک فراہم کرتا ہے اورمجموعی طور پر منفی 6 درجے فیرن ہائٹ تک ٹھنڈک پیدا کرسکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کا کمپریسر غیرمعمولی طور پر نہایت طاقتور ہے اور جدید ٹیکنالوجی سے تیارکیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہرقسم کی آئسکریم بہت سہولت سے رکھی جاسکتی ہے۔

اسے دو گنجائش اور ماڈلوں میں پیش کیا گیا ہے۔ ایک کی گنجائش 40 اور دوسرے بڑے فریج کی گنجائش 50 لیٹر ہے۔ اس کے علاوہ اے سی اور ڈی سی دونوں طرح کی بجلی سے کام کرسکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ماڈل فریج بھی ہیں اور فریزر بھی بن سکتے ہیں۔

کیمپنگ اور پکنک کے لئے یہ ایک بہترین اور عمدہ ایجاد ہے۔ یہ آسانی سے چارج ہوجاتا ہے اور ساڑھے تین گھنٹے چارج ہونے کے بعد ساڑھے آٹھ گھنٹے تک کام کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بیٹری 16 مرتبہ آئی فون ، پانچ مرتبہ میک بک، اور ڈرون کو چھ مرتبہ چارج بھی کرسکتی ہے۔

اس پورے فریج کا کل وزن ایک کلوگرام اور 700 گرام ہے جو اسے سفر کا بہترین ساتھی بناتا ہے۔




















