اپوزیشن لیڈر سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ عمران خان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے، قیادت دور تک اور آئندہ آ ہونیوالے حالات دیکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
سینیٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے عمران خان کے بیان پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اکثریت کو ایک سائفر کے آنے بعد اقلیت میں تبدیل کر دیا گیا اور عوام کے مینڈیٹ کیساتھ کھلواڑ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کیلئے مضبوط افواج اور ادارے ضروری ہے، اگر معیشت مضبوط ہوگی تو ادارے اور فوج مضبوط ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے اسرائیل کیساتھ روابط بڑھاے جا رہے ہیں، بھارت کیساتھ دوستی کی پینگے بڑھائی جا رہی ہیں اور یہ لوگ امریکہ کی خوشنودی میں یہ آخری حد تک جانے کو بھی تیار ہیں۔
شہزاد وسیم نے کہا کہ ماضی میں ملک بڑے بڑے خطرات سے دوچار ہوا تھا اور ہمیں اپنی ماضی سے سیکھنا ہوگا، اگر خدانخواستہ نیوکلئیر ملک دیوالیہ ہوتا ہے تو ذمہ دار کون ہے؟



















