Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان صحت سے متعلق تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال

پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل کی شاہی خاندان کے رکن شیخ حمد بن دلموک المکتوم اور ان کے گروپ کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے ۔

 

ملاقات کے دوران متحدہ عرب امارات کی حکومت کی ٹیموں نے وزیر صحت اور ان کے وفد کو متحدہ عرب امارات میں ڈیجیٹل اور میڈیکل سائنسز میں ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیر صحت نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک میں صحت کے شعبے کی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔

 

متحدہ عرب امارات کے ہیلتھ گروپس نے پاکستان میں پلازما کی تیاری اور افزائش کی سہولیات کے قیام میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

پاکستانی وفد نے اس دلچسپی کو سراہا اور مزید تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

شاہی خاندان کے گروپ نے پاکستان میں سرکاری ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے میں بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔