Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف امریکی ٹک ٹاکر کے بیٹے کو گولی مار کر قتل کردیا

معروف امریکی ٹک ٹاکر اوفیلیا نکولز کے 18 سالہ بیٹے کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق منشیات فروشی کی ڈیلنگ کے دوران دونوں منشیات ڈیلرز کے ساتھ رینڈن کا جھگڑا ہوا اور اس نے رینڈن کو گولی مار دی۔

ٹک ٹاکر نے بیٹے کی موت پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ میرا بیٹا منشیات کے دھندے میں ملوث ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کب اس راستے پر چل پڑا، مجھے علم ہی نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاک پر اوفیلیا کو 70 لاکھ لوگوں نے فالو کر رکھا ہے۔